کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی کے خلاف صحافیوں کا بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ، صحافی اسمبلی سے باہر چلے گئے


صحافیوں کا انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی اور ڈی سی کوئٹہ کو معطل کرنے کا مطالبہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کی یقین دہانی پر اسمبلی اجلاس کا واک آوٹ ختم
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی کے خلاف صحافیوں کا بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ ۔صحافی اسمبلی سے باہر چلے گئے۔صحافیوں کا انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی اور ڈی سی کوئٹہ کو معطل کرنے کا مطالبہ،صحافی برادری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی یقین دہانی پر اسمبلی اجلاس کا واک آوٹ ختم کردیا۔صحافیوں کی جانب سے 4نکاتی چارٹراف ڈیمانڈ وزیراعلی کے سامنے پیش۔
پریس کلب کی بندش پر وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے اظہار افسوس کیاگیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نےکہاہےکہ پریس کلب کی بندش افسوسناک ہے۔پریس کلب کی تالہ بندی غیرارادی طورپر ہوئی۔بی یوجے صدر خلیل احمد، جنرل سیکرٹری عبدالشکور اور صدرپریس کلب عبدالخالق رند، جنرل سیکرٹری بنارس خان ،سنئیر صحافی شہزادہ ذولفقار، عرفان سعید، رضاالرحمان کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات۔
صدر پریس کلب عبدالخالق رند نےکہاکہ وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی نے پریس کلب کے تالہ بندی کرنے والوں خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے احتجاج جاری ریے گا،صدر پریس کلب ۔وزیراعلی بلوچستان نے معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بھی قائم کردی۔
صدر بی یوجے خلیل احمدنےکہاکہ کل پریس کلب کی تالہ بندی کے خلاف بی یو جے اور پریس کلب کی جانب سے ملک گیر احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ،کوئٹہ:پریس کلب کی تالہ بندی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔