ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات


ترکہ وزیر خارجہ نے علاقائی امن کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ خطے کی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر خارجہ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا پاکستان اور ترکیہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی اقدار کے مضبوط رشتے سے جڑے ہوئے ہیں۔ مہمان وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔
قبل ازیں گزشتہ روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے آسٹریلوی ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کو آسٹریلوی ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل نے جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے، جس کے دوران دوطرفہ پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور باہمی فوجی تعاون مزید بڑھانے پر بات چیت کی گئی ۔