لاہور میں ن لیگی ایم پی اے کی اہلیہ سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی


لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کی اہلیہ سے 4 ڈاکو گن پوائنٹ 73لاکھ کے زیورات اور نقدی لے گئے۔
ایم پی اے اکبر نوانی کی اہلیہ نفیسہ سعید اپنے بیٹے حسن کے ساتھ گاڑی میں بھیکے وال کے قریب سے گزر رہی تھی جہاں ایک ڈالے پر سوار چار افراد نے زبردستی روک کر گن پوائنٹ پر 29تولے زیور اور 44ہزار نقد چھین لیے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق نفیسہ سعید کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ملزم کی تلاش جاری ہے۔