چیک پوسٹوں کی ’زیادتیوں‘ کیخلاف احتجاج: بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹ نے ہڑتال کا اعلان کردیا
حب میں بھوانی کے مقام پر اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے احتجاجی ریلی نکالی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹر اتحاد نے بلوچستان کی شاہراؤں پر قائم چیک پوسٹوں کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج شروع کردیا سیکڑوں گاڑیاں حب کے قریب کھڑی کردیں کل سے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔
بلوچستان کی شاہراوں پر چیک پوسٹوں کو بھر مار کے خلاف بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج بن گئے حب میں بھوانی کے مقام پر اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے احتجاجی ریلی نکالی۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ چیک پوسٹوں پر فورسز کے اہلکاروں نے ہمارا جینا حرام کردیا ہے، نزرانہ نہ دینے پر گھنٹوں گںھٹوں ہمیں چیک پوسٹوں کھڑا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات مبظور نہ کئیے گئے تو کل سے تمام خوردو نوش کی اشیا اور دیگر گڈز کی ترسیل بند کردیں گے۔