وزیر اعلیٰ بلوچستان سے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ کاکڑ کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات


ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں میں بیرونی پارکنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لئے انتظامیہ کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ، میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ کاکڑ کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےکہا ہےکہ ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں میں بیرونی پارکنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لئے انتظامیہ کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں .

بلدیہ پلازہ میں قائم وکلاء کے دفاتر کے کرائے کے معاملات کو باہمی بات چیت کے ذریعے طے کرنے کے لئے کمشنر کوئٹہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں .

بلدیہ پلازہ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا .

سرکاری کمرشل پلازہ کی چھت پر ریسٹورنٹ قائم کرکے دو ایلیویٹرز نصب کئے جائیں گے . وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےکہا کہ قدیمی بلدیہ ٹی ہاؤس کو بحال کرکے اسے ادبی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے . دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے بار ایسوسی ایشن کی سالانہ گرانٹ میں مناسب اضافے کا جائزہ لیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں