تصویر کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جا رہا ہے، اسلام آبادپولیس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران کی ایک تصویر کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جا رہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس آفیسر مظاہرین کے ساتھ تحمل سے بات کر رہے ہیں . ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو میں سے ایک تصویر نکال کر پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے .

اسلام آباد پولیس ایک پروفیشنل پولیس ہے جو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے، ہر شہری کی عزت اسلام آباد پولیس کا فرض ہے اور تمام شہریوں کی عزت و تکریم کا خیال رکھتی ہے . . .

متعلقہ خبریں