بارکھان میں ایف سی کے ناروا سلوک کیخلاف پیٹرول پمپ مالکان نے شاہراہ بند کردی


بارکھان(قدرت روزنامہ)بارکھان رکھنی کے مقام پر گزشتہ رات سے ایف سی کے ناروا سلوک اور منی پیٹرول پمپ سے منشی کو اٹھا کر پولیس تھانہ بند کے خلاف پمپ مالکان نے پنجاب اور بلوچستان مرکزی شاہراہ روڈ ٹاہر جلا کر بلاک کر دیا بارکھان رکھنی کے مقام پر گزشتہ شب 2 بجے سے ایف سی کے ناروا سلوک اور منی پیٹرول پمپ سے منشی اٹھا کر رکھنی پولیس تھانے میں بند کے خلاف پنجاب اور بلوچستان کی مرکزی شاہراہ ٹائر جلا کر بند کردیا ہر قسم کی ٹریفک کی روانگی معطل دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی تپتی دھوپ میں مسافر پریشان جس میں ہزاروں مسافر بھوک پیاس سے نڈھال جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے فی الحال مذاکرات کرنے کے لیے کوئی نہیں پہنچا پمپ مالکان کا کہنا ہے ہمارے مطالبات نہیں سنے گے احتجاج میں مزید توسیع کی جائے گی۔