بارڈر ٹریڈ کی بندش معاشی قتل ہے، حکومت لوگوں کو متبادل روزگار دے، صادق سنجرانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق چیئر مین سینیٹ و رکن بلوچستان اسمبلی میر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بارڈر ٹریڈ کو ختم کرنا ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کرنے کے مترادف ہے حکومت انکے لئے متبادل روزگار فراہم کریں اس طرح بارڈر ٹریڈ کو ختم کرنا معاشی لوگوں کا معاشی قتل عام کے مترادف ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر صادق سنجرانی نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر بارڈر ٹریڈ کو ختم کرنا مقامی لوگوں کے معاشی قتل کے برابر ہے بارڈر پر عوام کا واحد ذریعہ معاش بارڈر ٹریڈ ہے اسے بند کرنے کے بجائے ان کیلئے متبادل کا بندو بست کیا جائے وفاقی اور صوبائی حکومت اس حوالے سے ان کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ بے روزگاری سے بچ سکیں بارڈر ٹریڈ کو اسمگلنگ کا نام دینا غلط ہے دنیا بھر میں سرحدی علاقوں میں اس کو تجارت کا نام دیا جاتا ہے لیکن ہمارے ہاں اس کو اسمگلنگ کا نام دیکر کمائی کا ذریعہ بنا یا گیا ہے ۔