وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بسیمہ حادثے کے زخمیوں کو ائیر ایمبولینس سے کوئٹہ منتقل کرنے کا حکم
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بسیمہ حادثے کے زخمیوں کو ائیر ایمبولینس سے کوئٹہ منتقل کرنے کا حکم ‘حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر زخمیوں کو لینے پنجگور روانہ کر دیاہے۔
شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرکے ان کا بہتر اور فوری علاج شروع کیا جائے ، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت ۔وزیر اعلٰی بلوچستان کی ہدایت پر حادثے کے 10 شدید زخمیوں کو تھوڑی دیر میں کوئٹہ منتقل کر دیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی۔