سعودی عرب ؛ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لینے والوں پر نئی پابندیاں عائد

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لینے والوں پر نئی پابندیاں عائد کردی گئیں ، 10 اکتوبر سے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لینے والے سرکاری و نجی اداروں میں داخل نہیں ہوسکیں گے ، طیاروں‘ پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار ہونے اور ٹرین کے سفر کے لیے بھی کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لازمی قرار دے دی گئیں ، 10 اکتوبر سے کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوانے والوں اور وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کو عمرہ اجازت نامے بھی جاری نہیں ہوں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 10 اکتوبر سے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لگوانے والوں کے سرکاری اور نجی اداروں میں داخلے پر پابندی عائد کردی جائے گی ، دونوں خوراکیں نہ لینے والے افراد سیاحتی ، ثقافتی ، تفریحی اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے ، جب کہ مذکورہ تاریخ سے مملکت میں ٹرین کا سفر کرنے یا ’سار‘ کے زیر انتظام تنصیبات میں داخل ہونے کے لیے بھی کورونا ویکسین کی دو خوراکوں کی شرط پر عمل شروع ہو جائے گا۔

اسی طرح 10 اکتوبر سے کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوانے والوں اور وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کو عمرہ کے لیے اجازت نامے جاری نہیں کیے جائیں گے ،کیوں کہ مملکت میں رواں ماہ 10 اکتوبر 2021ء سے توکلنا ایپ میں ہیلتھ ڈیٹا اپ ڈیٹ کردیا جائے گا جس کے نتیجے میں عالمی وباء کورونا وائرس کی حفاظتی ویکسین کی ایک خوراک لینے والوں اور وباء سے صحت یاب ہونے والوں کو عمرہ کے اجازت نامے جاری نہیں ہوں گے کیوں کہ عمرہ اجازت نامے کی پہلی شرط توکلنا پر امیدوار کا سٹیٹس ’محصن‘ ہونا ضروری ہے جب کہ ہیلتھ ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے پر توکلنا میں ہر وہ شخص جس نے ویکسین کی صرف ایک خوراک لگوائی ہے یا وباء سے صحت یاب ہونے کے بعد ویکسین نہیں لگوائی اس کا

ڈیٹا ’محصن‘ نہیں آئے گا۔
۔ بتایا گیا ہے کہ نئی پابندیوں کا نفاذ 10 اکتوبر 2021 بروز اتوار صبح 6 بجے سے کیا جائے گا ، تاہم ایسے افراد ویکسی نیشن سے مستثنی ہوں گے جن کے ’توکلنا‘ پرخصوصی استثنیٰ کا اسٹیٹس ظاہر ہو گا اس کے علاوہ دیگر تمام افراد کے لیے لازمی ہے کہ وہ کورونا سے بچاو کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوالیں ، کیوں کہ مملکت میں کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکوں کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Recent Posts

افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 300 ہوگئی

کابل(قدرت روزنامہ)افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے شمالی صوبے بغلان میں اموات کی تعداد…

5 mins ago

چین کے ریگستان میں اونٹوں کیلئے ٹریفک سگنلز نصب کر دیئے گئے

بیجنگ(قدرت روزنامہ)چین کے ایک ریگستان میں اونٹوں کی نقل و حرکت میں روانی کےلیے ٹریفک…

16 mins ago

گورنر کے پی مینڈیٹ چور ہیں علی امین گنڈا پور بالکل ٹھیک کر رہے ہیں، رؤف حسن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کہتے ہیں مینڈیٹ چوروں سے…

6 hours ago

عمران خان طلاق کے بعد بیٹی کی تحویل سے متعلق بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے…

7 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال ٹیم کا مختلف علاقوں کا دورہ، عوام کیجانب سے زبردست خیر مقدم

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر فیلڈ ہسپتال ٹیم نے چک جلال دین…

7 hours ago

قومی ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں…

7 hours ago