سندھ

بجلی کی فراہمی میں ’’کے الیکٹرک‘‘ سب سے بہتر قرار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیپرا نے بجلی کی صنعت میں ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرمنٹ پر رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں صارفین کو بجلی کی فراہمی کے شعبے میں کے الیکٹرک کو سب سے بہتر قرار دیا گیا ہے،صارفین کو بجلی فراہمی میں فیصل آباد دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر رہا ،صارفین کو بجلی فراہمی میں سکھر اور حیدرآباد تمام ڈیسکوز میں کم ترین سطح پر رہے۔
بجلی کی ٹرانسمشن میں کے الیکٹرک 95 سکور کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ این ٹی ڈی سی 53 اسکور حاصل کرسکا۔

متعلقہ خبریں