دہشتگردی کیخلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، سب سے اہم یہ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، انتہا پسندی اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنے کے لیے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا . اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کرپھینکنا ضروری ہے، پاکستان دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں .

خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے باعث پاکستان نے بہت نقصانات اٹھائے ہیں، دہشتگردی میں ملوث عناصر کا قلع قمع ضروری ہے، اس کے لیے دہشتگردی کے خلاف سب کو متحد ہونا پڑے گا . وزیردفاع کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بہت قربانیاں دی ہیں، اور بے تحاشہ نقصان اٹھایا ہے . تاہم دہشتگرد عناصر اوران کے مراکز کا خاتمہ بہت ضروری ہوچکا ہے . انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان کو دہشتگردی سمیت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، جس کے لیے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا . . .

متعلقہ خبریں