سلمان خان سے لڑائی کے بعد کن بالی ووڈ اسٹارز کا کیریئر داؤ پر لگ گیا؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان اور ان کی مشہور زمانہ لڑائیوں کے بارے میں کون نہیں جانتا، بالی ووڈ کے ڈائریکٹرز ہوں یا سنگرز ، خوبرو اداکارئیں ہوں یا پروڈیوسرز، کوئی بھی سلمان خان کےعتاب سے بچ نہیں سکا ۔ آیے آپ کو بتاتے ہیں کہ سلمان خان سے لڑائی کے بعد کن بالی ووڈ اسٹارز کا کیریئر داؤ پر لگا اور وہ آج تک سنبھل نہیں سکے؟
اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر ہیں بالی ووڈ کے اداکار ویویک اوبرائے. بالی ووڈ میں ویویک اوبرائے اور سلمان خان کے درمیان ہوئی لڑائی کے بارے میں کون نہیں جانتا؟ اس کی شروعات 2003 میں اس وقت ہوئی جب بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے سلمان خان کے ساتھ بریک اپ کیا, جس کے بعد میڈیا میں خبریں آنے لگی کہ وہ ویویک اوبرائے کی قریبی دوست بنتی جارہی ہیں، جس کے بعد ویویک نے سلمان خان پر الزام لگایا کہ وہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ جس کے بعد سے اب تک وویک اوبرائے بڑی اسکرین پرنظر نہیں، اس کے اور انہوں نے سلمان خان پر الزام لگایا کہ ان کی وجہ سے بالی ووڈ میں کوئی کام نہیں مل رہا۔

دوسرے نمبر پر ہیں ارجیت سنگھ ، سلمان خان اور ارجیت سنگھ کی لڑائی 2014 میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران ہوئی تھی۔ سُپر اسٹار تقریب کی میزبانی کر رہے تھے اور جب گلوکار اپنا ایوارڈ لینے کے لیے اسٹیج پر آئے تو اداکار نے طنزیہ کہہ دیا ’تُو ونر ہے!‘ اس پر ارجیت سنگھ نے جواب دیا کہ ’آپ لوگوں نے سُلا دیا تھا۔‘
اس واقعے کے بعد سلمان خان کی فلموں ’بجرنگی بھائی جان‘، ’کک‘ اور ’سلطان‘ سے ارجیت سنگھ کے گانے ہٹا دیے گئے تھے۔2016 میں گلوکار نے سلمان خان سے معافی مانگی تھی اور فلم ’سلطان‘ میں اپنا گانا برقرار رکھنے کی درخواست کی تھی۔ 2023 میں ٹائیگر3 کی ریلیز کے ساتھ ہی سلمان خان اور اور گلوکار ارجیت سنگھ کے درمیان جھگڑا بالآخر ختم ہوگیا ہے اور دونوں اسٹارز کی 9 سال بعد صلح ہوگئی۔

اس فہرست میں تیسرا نمبر بھارتی گلوگار سونونگم کا ہے ، 2015 میں ٹی سیریز کے 30 سال پورے ہونے پر ایک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا تھا، جہاں سلمان خان بھی مدعو تھے، سونونگم نے سلمان خان کو اسٹیج پر بلایا، اسٹیج پر سلمان خان کے تبصروں سے سونونگم کافی پریشان نظر آئے۔
سلمان خان کا کہنا تھا کہ سونو نگم کی آواز اچھی ہے لیکن ٹیکنالوجی سے مزید بہتر بنائی جاسکتی ہے۔ اس واقعے کے بعد دونوں اسٹارز میں لڑائی کی خبریں آتی رہیں اور سونو نگم پھر سے کسی بالی ووڈ فلم کے لیے پلے بیک گلوگاری نہ کر سکے۔

ایشوریا رائے کو سلمان خان سے سے علیحدگی کے بعد اپنے بالی ووڈ کیریئر میں چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ’چلتے چلتے‘ اور ’کچھ نہ کہو‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پرسلمان خان کی بے جا مداخلت نے ان کے لیے بہت سی مشکلات پیدا کیں۔ اس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ ایشوریا کو سائن کرنا سلمان کی مداخلت کی وجہ سے غیر ضروری تنازعات کی وجہ بن سکتا ہے، جس کی وجہ سے ہدایت کار اور پروڈیوسر خود کو ایشوریا سے دور کر لیا۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ سلمان خان نے ایشوریا کے کیریئر میں رکاوٹ ڈالنے میں اہم و کردار ادا کیا۔

سلمان خان اور جان ابراہم کے درمیان تنازع بھلے ہی فلم انڈسٹری میں مقبول موضوعات میں سے ایک نہ ہو، لیکن مداح کبھی کبھار اسے سامنے لے ہی آتے ہیں۔ ہوا کچھ یوں کہ سلمان خان کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ جان ابراہم نے ایک فلم میں کترینہ کیف کو ہٹا کر تارا شرمہ کو کاسٹ کروانے کی کوشش کی، 3 دن تک کترینہ کیف ان کے سامنے روتی رہیں کہ ان کا کیریئر تباہ ہوجائے گا جس کے بعد سلمان خان کی وجہ سے کترینہ کیف کو دوبارہ وہ فلم دی گئی۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ جان ابراہم کو وہ کسی بھی وقت اس فلم سے باہر نکلوا سکتے تھے لیکن یہ ان کا اور کترینہ کا بڑکپن تھا جو جان ابراہم کو اتنی بڑی ہٹ فلم ملی ۔

رینوکا شاہانے، جنہوں نے ’ہم آپ کے ہیں کون..!‘ میں سلما ن خان کی بھابھی کا کردار ادا کیا تھا، نے ایک فیس بک پوسٹ پوسٹ کی، جس میں کالے ہرن کیس میں سلمان کی بریت پر سوال کیا گیا تھا۔ سلمان خان اس پوسٹ سے ناخوش تھے، اور تب سے اب تک دونوں کے بیچ ایک سرد جنگ جاری ہے، یہی وجہ ہے کہ رینوکا شاہانے اب تک دوبارہ اسکرین پر کسی بڑے رول میں نظر نہیں آئیں۔