برتنوں میں چھپائی منشیات کراچی سے دوحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار


کراچی (قدرت روزنامہ)ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے برتنوں میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی منشیات برآمد کر کے مسافر کو گرفتار کر لیا . حشیش کراچی سے دوحہ اسمگل کی جانی تھی .


اے ایس ایف حکام کے مطابق دوحہ کی پرواز پر جانے کے لیے پہنچے مسافر ارمان نے مذکورہ منشیات برتنوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 5.7 کلو گرام حشیش برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی .
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ حشیش کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں