اسلام آباد

عید الاضحی پر عوام زیادہ سے زیادہ کتنی چھٹیاں انجوائے کر سکیں گے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عیدالاضحیٰ کو صرف 2 ہفتے باقی رہ گئے ہیں، اور پاکستانیوں کو تقریباً ایک ہفتہ طویل تعطیلات سے لطف اندوز ہونے کی امید ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ تر امکان ہے کہ عید 17 جون کو منائی جائے گی، تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ اعلان آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگر پاکستان میں ذوالقعد کا مہینہ 29 دنوں پر مشتمل ہے، تو ذوالحج 8 جون کو شروع ہو گا، جس کے نتیجے میں عید الاضحیٰ 17 جون کو منائی جائے گی۔تاہم اگر ذوالقعد کا مہینہ 30 دن تک بڑھ جائے تو ذوالحج کا آغاز 9 جون کو ہوگا اور عید 18 جون کو ہوگی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری سالانہ تعطیلات کی فہرست کے مطابق عیدالاضحی کی تعطیلات 17 سے 19 جون تک ہوں گی، تاہم زیادہ تر دفاتر ہفتے میں 2 دن بند رہنے کی وجہ سے یہ چھٹیاں 15 جون سے شروع ہوں گی، یعنی پاکستانی 5 دن چھٹیوں کے مزے اٹھا سکیں گے۔

متعلقہ خبریں