سعودی عرب میں گمراہ کن ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کے جرم میں 2 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔سعودی عرب کے علاقے الجوف میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ان ملزمان پر سوشل میڈیا پر رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لیے جعلی ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کا تعلق پاکستان سے ہے اور ان کی عمریں 30 کے قریب ہیں۔ ملزمان کے موبائل بھی قبضے میں لے لیے گئے جنھیں بطور

شواہد کے پیش کیا جائے گا۔الجوف ریجن پولیس کے ترجمان کرنل یزید النومس نے پبلک سکیورٹی کے ٹوئٹر اکانٹ پر بتایا کہ گمراہ کن ویڈیو ایک دکان کے سامنے بنائی گئی تھی اور ویڈیو میں شدید فائرنگ کی آواز کو شامل کرکے سنسنی پھیلانے کی کوشش کی گئی تاکہ ویڈیو وائرل ہوسکے۔

Recent Posts

جگن کاظم نے بالآخر اے ایس پی شہربانو نقوی کا ہاتھ چومنے کی وجہ بتا دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے اسسٹنٹ…

2 mins ago

کشمیر ایکشن کمیٹی قیادت کا پرتشدد واقعات سے اظہارِ لاتعلقی، بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مرکزی قیادت نے پرتشدد واقعات سے…

9 mins ago

کراچی:سرکاری قیمت پر عمل درآمد نہ کرنے پر 3 تندور سیل

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی انتظامیہ نے سرکاری قیمت پر عمل درآمد نہ کرنے پر 3 تندور…

14 mins ago

گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کی خبروں پر بلوچستان حکومت کا ردعمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے کی خبروں پر ردعمل…

18 mins ago

کراچی :موٹر سائیکل بچانے کی کوشش پر ڈاکو کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ )لیاقت آباد میں ڈاکو کے ہاتھوں شہری کے قتل کی سی سی ٹی…

18 mins ago

اگلے ماہ پیرس کیلیے پروازیں چلانے کیلیے تیار، ترجمان پی آئی اے

کراچی(قدرت روزنامہ) پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کا کہنا ہے کہ اگلے…

32 mins ago