سعودی عرب میں گمراہ کن ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کے جرم میں 2 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا گیا . سعودی عرب کے علاقے الجوف میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا .

ان ملزمان پر سوشل میڈیا پر رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لیے جعلی ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے . پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کا تعلق پاکستان سے ہے اور ان کی عمریں 30 کے قریب ہیں . ملزمان کے موبائل بھی قبضے میں لے لیے گئے جنھیں بطور شواہد کے پیش کیا جائے گا . الجوف ریجن پولیس کے ترجمان کرنل یزید النومس نے پبلک سکیورٹی کے ٹوئٹر اکانٹ پر بتایا کہ گمراہ کن ویڈیو ایک دکان کے سامنے بنائی گئی تھی اور ویڈیو میں شدید فائرنگ کی آواز کو شامل کرکے سنسنی پھیلانے کی کوشش کی گئی تاکہ ویڈیو وائرل ہوسکے . . .

متعلقہ خبریں