سرکاری ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کررہے ہیں، کیسکو بلنگ کے نام پر بجلی نہ کاٹے، سیکرٹری پبلک ہیلتھ
مستونگ(قدرت روزنامہ)سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان محمد عمران گچکی نے کہاہے کہ بلوچستان حکومت سرکاری واٹرسپلائی اسکیمات کو بجلی سے سولر انرجی سسٹم پر منتقل کررہی ہیں اور مختصر عرصے میں بجلی کو خیر باد کرینگے، سولر انرجی سسٹم سے محکمہ کو اربوں روپے کا بچت بھی ہوگا اور عوام کو پینے کے پانی کے حوالے سے درپیش مسائل و مشکلات کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔پی ایچ ای کے تمام نئے اسکیمات سولر سسٹم پر ہی ہونگے، کیسکو حکام بلوچستان بھر میں بلنگ کے نام پر سرکاری واٹرسپلائی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کرنے کا عمل کو بند کریں کیونکہ دونوں حکومتی ادارے ہے اور فنڈز کی ریلیز میں کھبی کچھ وقت بھی لگ جاتا ہے بجلی کو منقطع کرنے کی وجہ سے اس شدید گرمی کے موسم میں شہریوں کو سخت مشکلات کے ساتھ محکمہ پی ایچ ای اور عوام کے درمیان مسائل پیش آتے ہیں ہم گزارش کرتے ہیںکہ گرمیوں کے ان تین چار مہینوں میں واٹرسپلائی اسکیمات کی بجلی منقطع نہ کریں، اور کیسکو اپنی اس پالیسی میں تبدیلی لائے، صوبہ بھر میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ آفیسران کو ہدایات جاری کردی ہے کہ وہ اپنے دفاتر میں عوامی مسائل سننے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کریں اور فوری ازالہ کیلئے اقدامات اٹھائے جائے اور اس حوالے سے واضع ہدایات ہے کہ صوبے کے ہر ہر شخص کو پینے کا صاف پانی ملے پینے کا پانی کے حوالے سے ڈیپارٹمنٹ اپنی پوری طرح سے کوشش کر رہی ہے کہ عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ان خیالات کااظہار سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان عمران گچکی کا دورہ مستونگ کے موقع پر پی ایچ ای آفس میں آفیسران اور میڈیانمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، اس موقعے پرسپرنٹنڈنٹ انجینئر قلات ڈویژن سید آغا عارف شاہ و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مستونگ عرفان گچکی نے سیکرٹری کو مستونگ میں واٹرسپلائی اسکیمات اور درپیش مسائل و دستیاب وسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیا۔درین اثناءعمران گچکی پی ایچ ای آفس پہنچنے پرایس ڈی او ہیڈ کوارٹر حاجی امان اللہ شاہوانی و دیگر آفیسران و اہلکاران نے انکا استقبال کیاسیکریٹری پی ایچ ای عمران گچکی نے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کی واضع احکامات ہے کہ بلوچستان میں پینے کے پانی کے مسائل کو دور کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائے اس حوالے سے ہم نے صوبہ بھر میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ آفیسران کو ہدایات جاری کردی ہے کہ وہ اپنے دفاتر میں عوامی مسائل سننے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کریں اور فوری ازالہ کیلئے اقدامات اٹھائے جائے اور اس حوالے سے واضع ہدایات ہے کہ صوبے کے ہر ہر شخص کو پینے کا صاف پانی ملنے کا پانی کے حوالے سے ڈیپارٹمنٹ اپنی پوری طرف سے کوشش کر رہی ہے کہ عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، جبکہ معجزہ پی ایس ڈی پی میں بھی مستونگ میں پینے کی پانی کیلئے الحمدللہ کافی اسکیمات ہے تو انشاءاللہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ نئے اسکیمات کی وجہ سے یہاں پر پانی کی سپلائی بہتر ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اس وقت واٹر ٹیبل دن بدن ہمارا نیچے جا رہا ہے تو پانی کے حوالے سے عوام میں اگاہی کی ضرورت ہےاور اس حوالے سے صاحبان اور چیف صاحب ہیں ان کے ساتھ جو میٹنگ ہوئی تھی اس میں ہم نے ان سے درخواست کی تھی کہ مختلف سکولوں میں کالجز میں جا کے اس کے اوپر سیکشن کیا جائے کہ پانی کا ضیاع جو ہے وہ ہمارے لئے کتنا نقصان دہ ہے تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ جو پانی ہے ہمارے پاس ہمیں اس سے بڑے احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے تاکہ اس کا ضیاع نہ ہو اور اس کو ہم زیادہ سے زیادہ بچا سکیں کنزرویشن کی طرف بھی ہم نے جانا ہے تو یہ ایک جدوجہد ہے اور امید کرتا ہوں کہ اپ میڈیا کے دوستوں کی توسط سے بھی مستونگ کی عوام بلکہ جو بلوچستان کی عوام ہیں ان سے درخواست ہے کہ پانی کا ضائع نہ کریں اور کوشش کریں کہ پانی کو بچائیں اپنے لیے بھی اور اپنے ائندہ کی نسلوں کیلئے لئے بھی۔