لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینات، آئی ایس پی آر
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اہم اعلان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس کے علاوہ بھی پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تقرر وتبادلے کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سے یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تبادلے اور تقرریاں کی جا رہی ہیں تاہم اس کی کسی ذرائع سے تصدیق نہیں ہو رہی تھی، اب آئی ایس پی آر کی جانب سے خود اس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔