پاکستان اور چینی کمپنیوں کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط


زراعت،آئی ٹی، موبائل،سافٹ ویئر اور فائبرمیں سرمایہ کاری ہوگی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران پاکستان اور چینی کمپنیوں کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ معاہدوں کے تحت زراعت، کھاد، آئی ٹی، موبائل، ادویہ سازی، سافٹ ویئر، فائبرمیں سرمایہ کاری ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کے دوران پاکستان اور چینی کمپنیوں کے درمیان دوطرفہ معاہدے ہوگئے۔ وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان اور وزیرتجارت نے چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ چین کی کمپنیوں نے پاکستان کےمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
معاہدوں کے تحت زراعت، کھاد، آئی ٹی، موبائل، ادویہ سازی، سافٹ ویئر اور فائبر کے شعبوں میں سرمایہ کاری ہوگی۔ اس موقع پروفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا بزنس ٹو بزنس سرگرمیوں میں چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ حکومت صرف سہولتکار ہے۔ سرمایہ کاری کیلیے نجی شعبے کومکمل فری ہینڈ دیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چین اور پاکستان کی کاروباری شخصیات میں دوطرفہ اشتراک خوش آئند ہے۔ ڈپلائی گروپ کے چئیرمین آصف خان بھی وفد میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ پاکستان میں جدید ترین آر اینڈ ڈی لیب کے قیام کیلئے ڈپلائی گروپ کے چیئرمین آصف خان اور چین کے ٹیکنالوجی پارٹنر کے درمیان مفاہمتی یاد دداشت پر دستخط بھی ہوئے۔