عیدالاضحی تک ضلع قلات سے مال مویشی باہر لے جانے پر پابندی عائد
قلات(قدرت روزنامہ)قلات میں بھی عیدالاضحی تک ضلع بندی کے احکامات جاری، مال مویشی ضلع سے باہر لیجانے پر پابندی عائد، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قلات کے دفتر سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق ہرگاہ تحریر ہے کہ ڈپٹی کمشنر قلات نے بذریعہ مراسلہ نمبر 3297-304JB مجاریہ 4 جون 2024 کو عیدالاضحی تک ضلع بندی کر کے تمام قسم کی مال مویشیوں کی منتقلی پر پابندی عائد فرمائی ہے لہذا بذریعہ نوٹس ہذا اطلاع دی جاتی ہے کہ کسی بھی قسم کی مال مویشی ضلع قلات سے باہر نہ لی جائے بصورت دیگر آپ کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔