چمن میں آگ سے کھیلا جارہا ہے‘اسد قیصر کا قومی اسمبلی میں خطاب


حکومت چمن والوں سے بات کرے ان پر گولیاں نہ برسائے‘‘ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے بلاول ابھی وزیر اعلیٰ سے رابطہ کرے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چمن میں آگ سے کھیلا جارہا ہے ۔ چمن کی صورتحال پر اسد قیصر کا قومی اسمبلی میں خطاب‘ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے بلاول ابھی وزیر اعلیٰ سے رابطہ کرے ۔ حکومت چمن والوں سے بات کرے ان پر گولیاں نہ برسائے۔
پورے فاٹا ‘ وزیر ‘ مہمند اور پورا پشتون بیلٹ سراپا احتجاج ہے ۔ بد امنی کی صورتحال ہے ‘ کاروبار بند ہے ۔ اگر وفاقی حکومت نے دھرنوں والوں اور احتجاج والوں سے سنجیدہ مذاکرات نہیں کئے تو حالات کنٹرول سے باہر ہونگے ۔
چمن اور فاٹا کے مسائل پر فوری پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ۔ فیصلہ ساز لوگ خدا کیلئے ہماری سرزمین پر رحم کرے ‘ ہم ان مزید جنگ نہیں چاہتے ۔ ہم جنگ ‘ باردو نہیں کتاب ‘ قلم اور امن چاہتے ہیں ۔