سرگودھا یونیورسٹی سے لاپتہ بلوچ طالب علم فرہاد احمد اور دانش اقبال کو منظر عام پر لایا جائے، بی ایس او پجار


دالبندین(قدرت روزنامہ)بی ایس او پجار کے سابق چیئرمین زبیر بلوچ، اقبال عالم،حاجی ستار ،شاہ جہان، عامر بلوچ،ساجد اقبال،سراج بلوچ ودیگر نے دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سے سرگودھایونیورسٹی سے بلوچستان کے دو طالبعلم فرہاد احمد سنجرانی کا تعلق دالبندین سے ہے اور دانش اقبال تعلق پنجگور سے ہے جنہیں سر گو دھا سے اغوا کیا گیا ہے ان بچوں کو جس کسی نے اغو اء کیا ہے انہیں فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے اس وقت ان کے رشتہ دار شدید اذیت میں ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ دونوں لاپتہ اسٹوڈنٹس کے دوستوں نے متعلقہ پولیس سے رابطہ بھی کیا ہے اور دونوں طلباء کے لاپتہ ہونے کے بارے میں آگاہ بھی کرچکے ہیں یونیورسٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے دونوں طلباء شام 6 بجے خالی ہاتھ یونیورسٹی سے نکلتے ہیں اس کے بعد انکا کوئی پتہ نہیں چلتا ہے وہ کہاں چلے گئے ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے مقامی پولیس نہ رپورٹ لکھنے نہ بچوں کو ڈھونڈنے کے لئے تعاون کررہی ہیں۔