پنجگور میں عوام کے جان و مال غیر محفوظ، سیکورٹی اہلکار چیک پوسٹوں تک محدود ہیں، بی این پی


پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نذیر احمد بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور میں آئے روز شہری اپنے جان ومال سے محروم ہورہے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے کے دعوے دار پولیس و ڈپٹی کمشنر پنجگور کی نفری چیک پوسٹوں تک محدود ہے انہیں صرف پنجگور کے عوام سے ملنے والے رقم کی حساب وکتاب کی پڑی ہے لیکن انکے جان ومال کی کوئی فکر نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ گوران سے پروم بونستان سی پیک و سبزاب، چیدگی سے سرادوک گومازین سبزاب تک بس چیک پوسٹوں پر بیوپاری ہے سٹی و بی ایریا میں ایسا کوئی دن نہیں کہ کوئی گولی نہ چلے شہری شہید و زخمی نہ ہو یا اپنے گاڑی موٹر سائیکل نقدی سے محروم نہ ہو عید کے آمد آمد واقعات میں شدت پیدا کردی گئی لیکن زمہ داروں کو اس کی ذرا بھر احساس نہیں انہوں نے کہا ہے کہ غریب کاروباری شخص دو وقت کی روٹی کی خاطر دو دو دن بارڈر پر پرش تلے سخت گرمی بھوک پیاس برداشت کرکے جب تیل کا لوڈ لے کر لارہے ہوتے ہیں تو رستے میں تیل سے بھری گاڑی کو نامعلوم چھین کر لے جاتے ہیں لیکن ڈپٹی کمشنر کو معلوم تک نہیں یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے چور پھر انہی کے چیک پوسٹوں پر انٹری کرکے چلے جاتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ جس پر علاقے کی بہتری کی امید تھی وہ کہیں نظر نہیں آتا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہر وقت عوام پر ہونے والے ظلم وزیادتیوں پر احتجاج کیا ہے اس کے خلاف بھی جلد سیاسی جمہوری حکمت عملی تیار کرےگے