جنید جمشید کے بیٹے بابر مدینہ میں والد کی نعت پڑھتے ہوئے وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنید جمشید کے بیٹے بابر کی آواز بھی اپنے والد کی طرح ہی میٹھی اور فصیح ہے اور وہ اکثر اپنے والد کی مشہور نعتیں پڑھتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں مسجد نبوی میں جنید جمشید کی مشہور نعت محمد کا روزہ رسول کے عین سامنے پڑھی، جسے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی۔
جنید جمشید کے بیٹے بابر نے کمال مہارت سے مدینہ میں مسجد نبویﷺ کے صحن میں بیٹھے نعت پڑھی، جسے سنتے ہی جنید جمشید کی یاد تازہ ہوگئی، ان کی آواز بالکل ان کے والد کی آواز کی طرح میٹھی اور سریلی ہے۔
سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی نعت مداحوں کو بہت پسند آئی۔ بہت سے مداحوں کا کہنا تھا کہ ان کی نعت نے انہیں جنید جمشید کی یاد تازہ کردی ہے۔ مداحوں نے ان کی آواز کا موازنہ ان کے والد کی آواز سے بھی کیا اور جنید جمشید کے لیے خوب دعائیں کیں۔
وضح رہے بابر جنید جمشید مرحوم پاکستانی نعت خواں اور سابق گلوکار جنید جمشید کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے کبھی اپنی حیرت انگیز گلوکاری کی مہارت سے مقبولیت کی بلندیوں کو چھو لیا تھا۔ جنید جمشید کا میوزیکل کیرئیر بہت اچھا تھا جب انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج پر گانا چھوڑ دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Babur Junaid Jamshed (@baburjunaidjamshed)


گلوکاری سے نعت خوانی اور اسلامی تبلیغ کی طرف کیریئر بدلنے کے بعد انہیں بے پناہ عزت اور محبت ملی۔ ان کی نعتیں بہت مقبول ہوئیں، جنید جمشید کی قابل ذکر نعتوں میں، میرے نبی پیارے نبی، میٹھا میٹھا، محمدﷺ کا روزہ اور حمد الٰہی تیری چوکھٹ پر سوالی بن کے آیا ہوں شامل ہیں۔