نوکنڈی بجلی ٹرانسمیشن لائن کو نامعلوم افراد دالبندین سے کاٹ کر لے گئے


نوکنڈی(قدرت روزنامہ)نوکنڈی ٹرانسمیشن لائن کی تار کو نامعلوم افراد دالبندین کے کلی رسول بخش میں کاٹ کر لے گئے جس سے نوکنڈی میں بجلی کی فراہمی معطل ہے شدید گرمی میں صارفین بلبلا اٹھ گئے تفصیلات کیمطابق دالبندین کے کلی رسول بخش میں نوکنڈی کے مین ٹرانسمیشن لائن کی ایک کھمبے سے ڈھائی سو میٹر تار ایک دفعہ پھر نامعلوم افراد نے گزشتہ رات کاٹ کر لے گئے جس سے نوکنڈی میں بجلی کی سپلائی معطل ہے شدید گرمی میں بجلی کی عدم فراہمی سے صارفین، تاجر برادری ، ٹیلرماسٹرز، اور گھریلو صارفین کو پانی زخیرہ کرنے ، موبائلز کی چارجنگ سمیت برقی سہولیات سے محروم ہیں اس ے قبل بھی سات دفعہ دالبندین کے اس پاس کے نزدیکی کلیوں میں بجلی کی تار یں چوری کئے گئے ہیں جنکی باقاعدہ ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے اس وقت نوکنڈی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت چوالیس سینٹی گرڈ سے بھی تجاوز کر گئی ہیں لیکن وہی پر بجلی کی عدم فراہمی سے صارفین بلبلا اٹھے، صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائیں۔