بلوچستان

پاکستانی افسران سیندک ملازمین کی مراعات پر ڈاکا ڈال رہے ہیں، نیشنل پارٹی


نوکنڈی(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی چاغی کے پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ سیندک پروجیکٹ میں پاکستانی آفیسران چائنیز مینجمنٹ کے ساتھ مل کر پروجیکٹ ملازمین کے استحصال کے بعد اب انکے جائز اور کمپنی کی جانب سے دیے گئے مراعات پر بھی ڈاکا ڈال رہے ہیں ملازمین کے سالانہ بجٹ بونس کو گزشتہ دومہینوں سے ادا نہیں کیا جارہا اور نہ ہی تنخواہوں میں اضافہ کیاجارہاہے حالانکہ کمپنی سالانہ مارچ اپریل میں ملازمین کی تنخواہوں میں معمولی اضافہ کرتی چلی آرہی تھی مگر نئے ایم ڈی کی تعنیاتی کے بعد پروجیکٹ میں آفیسران کی کرپشن ملازمین کے تنخواہوں ومراعات ہڑپ کرنے تک پہنچ گئی ہے بیان میں کہاگیاہے گزشتہ چھ مہینوں سے نیا ایم ڈی جوکہ صوبہ سے باہرکاہے تعینات ہوا ہے سیندک کا دیدار تک نہیں کیا ہے جس سے کمپنی مینجمنٹ کی جانب سے ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک اور کرپشن کرنے میں تیزی آئی ہے بیان میں مزید کہاگیاکہ عید کے خوشیوں سے سیندک کے ملازمین کو محروم رکھ کر پروجیکٹ انتظامیہ کے آفیسران اپنے بینک بیلنس کو بڑھا کر ملازمین کے بددعاوں سے نہیں بچ پائیں گے نیشنل پارٹی نے مطالبہ کیا کہ سیندک پروجیکٹ کے ملازمین کو سالانہ بجٹ بونس کی وصولی اور تنخواہوں میں اضافہ عید الاضحی سے پہلے کیا جائے تاکہ ملازمین کے بچے اور فیملیز بھی خوشی سے عید مناسکیں۔

متعلقہ خبریں