پارلیمانی سیکرٹریز فشریز اور توانائی کی کیسکو چیف سے ملاقات، مند اور تمپ میں بجلی فراہمی کی یقین دہانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ فشریز بلوچستان حاجی برکت رند اور پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ توانائی بلوچستان میر اصغر رند کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر کیسکو انجینئر شفقت علی سے ملاقات۔ مند اور تمپ کے مختلف علاقوں کی منقطع بجلی کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو۔ حاجی برکت رند نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا حلقہ انتخاب کے سب تحصیل مند کے مختلف علاقوں جن میں گیاب، مائیر، ریک گیاب کے بجلی کے لیے نئے کھمبے و دیگر ضروی سامان فوری طور پر بھیجا جائے تاکہ ان علاقوں کی بجلی مکمل طور پر بحال ہو۔ میر اصغر رند نے بھی اپنے حلقہ انتخاب تمپ کے مختلف علاقوں کے بجلی کے کھمبوں و دیگر ضروری سامان فراہمی حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئر شفقت علی نے حاجی برکت رند اور میر اصغر رند کو یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو دنوں میں مند اور تمپ کے مختلف علاقوں کے بجلی کی بحالی کے لیے کھمبے و دیگر ضروری سامان روانہ کیے جائیں گے تاکہ ان علاقوں کے بجلی کی بحالی ممکن ہوسکے۔ واضح رہے کہ حالیہ طوفانی آندھی کی وجہ سے سب تحصیل مند اور تحصیل تمپ کے مختلف کے علاقوں کے کھمبے گرگئے تھے جس کے باعث علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔ حاجی برکت رند اور میر اصغر رند کی ہدایت پر کیسکو انتظامیہ دو دنوں میں کھمبے و ضروری سامان روانہ کریں گے تاکہ جلد ہی ان علاقوں کے بجلی کی بحالی ممکن ہوسکے۔ اس موقع پر حاجی ارشاد ڈھنڈائی و دیگرموجود تھے۔