پنجاب میں 530 ارب روپے کی ترقیاتی اسکیموں کو بند کرکے بجٹ صحت و تعلیم پر خرچ کیا جائے گا، مریم اورنگزیب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے 530 ارب روپے کی اسکیموں کو ختم کرکے اس فنڈ کو پنجاب کے عوام کے کی صحت و تعلیم اور خدمات کی فراہمی پر خرچ کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پچھلے 3 ماہ سے معیشت کی سمت درست کررہی ہیں، 18ہویں ترمیم کے بعد صوبے کو منتقل کی گئی صحت و تعلیم سمیت خدمات کے شعبے میں شامل دیگر سروسز کی بہتری ان کی ترجیح ہے،
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کل تاریخی بجٹ پیش کیا جس میں ترقیاتی اسکیموں کے لیے سب سے زیادہ 842 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے،
انہوں نے کہا کہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کی کئی سالوں سے چلی آرہی 530 ارب روپے کی 3ہزار 800 اسکیمیں بند پڑی تھیں، جنہیں سالانہ ترقیاتی پروگرام سے ختم کیا جارہا ہے اور یہ سارا بجٹ پنجاب کے عوام کی صحت و تعلیم اور خدمات کی فراہمی کے لیے خرچ کیا جائے گا۔