آزاد کشمیرہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور کرلی


عدالتی نظام کی خرابی کی وجہ سے احمد فرہاد کو سزا بھگتنی پڑی، ریماکس
مظفر آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظورکرلی .
مظفر آباد ہائیکورٹ میں احمد فرہاد کیس کی سماعت ہوئی ،چیف جسٹس مظٖر آباد ہائیکورٹ صداقت حسین راجہ نےکیس کی سماعت کی،چیف جسٹس نےریماکس دئیے کہ عدالتی نظام کی خرابی کی وجہ سے احمد فرہاد کو سزا بھگتنی پڑی ،آج کل کے جج بھی سیاستدانوں کی طرح میڈیا کودیکھتے ہیں کہ آج میڈیا پر میری خبر چلی ہے کہ نہیں .


چیف جسٹس مظفر آباد نےکہا پھرتاثردیا جاتا ہےکہ آزاد کشمیرکا عدالتی نظام مضحکہ خیز ہے، آزاد کشمیرایک چھوٹی سی ریاست ہے اور ہمارا پنا عدالتی نظام ہے .
چیف جسٹس نےاحمد فرہاد کی فیملی کو تنبیہہ کی کہ آپ اپنے شوہر کو سمجھائیں کہ وہ بےشک اپنی شاعری کےذریعے جذبات کا اظہارکرے"صرف شاعری کرے ،صحافت نہ کرے . عدالت نے 2 لاکھ مچلکے کےعوض احمد فرہادکی ضمانت منظورکرتے ہوئے عدالت برخاست کر دی .

. .

متعلقہ خبریں