بھارتی دارالحکومت میں کئی سالوں کا گرم ترین دن، ہیٹ ویو سے 5 اموات
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو سے 5 افرادہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئی دلی ان دنوں شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے اور 3 دنوں میں ہیٹ ویو کے باعث 5 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز دلی میں گرمی کی شدت51 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی جو 6 سالوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔
دوسری جانب شدید گرمی کے باعث نئی دلی شہر میں پانی کی بھی قلت ہوگئی ہے۔