ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبری گمشدگی کو 15 سال مکمل، بازیابی کیلئے سوشل میڈیا مہم چلائی جائے گی، لواحقین


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کے جارہی کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبری گمشدگی کو 15سال مکمل ہونے کے موقع پر ایکس پر ہفتہ آن لائن آگاہی مہم چلائے جائے گی۔بیان میں لاپتہ افراد کے لواحقین، صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، پولٹیکل اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 22 جون سے 28 جون تک ڈاکٹر دین محمد کی جبری گمشدگی کے خلاف اپنی دو منٹ کی ویڈیوز بنائیں، آرٹیکلز لکھیں اور ٹویٹ کریں۔جبکہ 28 جون کو مہم کے آخری دن X پر شام 7:00 بجے سے رات 12:00 بجے تک مہم چلائی جائے گی۔تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔