خاران سے دو نوجوان لاپتہ، لواحقین نے شاہراہ احتجاجاً بند کر دی
خاران(قدرت روزنامہ)خاران سے دو نوجوان لاپتہ ذرائع کے مطابق جمعے کے شب رات گئے خاران کے علاقے کلی تاگزی سے دو نوجوانوں کو لاپتہ کردیا گیا، جن کی شناخت فضل بلوچ اور بلال بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ دونوں آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔ دونوں نوجوانوں کے اغواء کیخلاف علاقہ مکینوں نے جنگل روڑ خاران پر ٹائرجلاکر احتجاجاً روڑ بند کردیا۔