پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلیاں، دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر شیخ وقاص سمیت درجنوں کارکنان پر مقدمات قائم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں جلسے جلسوں اور ریلیوں پر دفعہ 144 کے تحت عائد کی جانے والی پابندی کی خلاف ورزی پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت متعدد کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے . ضلع جھنگ میں سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم سمیت تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ کیا گیا ہے .

رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 16ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ 6 نامزد اور 25 نامعلوم افراد شامل بھی مقدمے میں شامل کیے گئے ہیں . اس کے علاوہ فیصل آباد میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی نکالنے پر 9 نامزد اور 35 نامعلوم کارکنان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے . اس کے علاوہ بہاولپور میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے 10 نامزد اور 4 نامعلوم کارکن شامل ہیں . واضح رہے کہ پنجاب بھر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 کے تحت اجتماعات، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی لگائی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں