لاپتہ عبد الحکیم لانگو کی بازیابی کی بجائے حکومت ورثاء کو تسلیاں دے رہی ہے، قبائلی عمائدین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)لانگو قبیلے کے معتبرین میر عطاء اللہ لانگواور ٹکری یار محمد لانگونے کہا ہے کہ سندھ سے اغواء ہو نے والے عبد الحکیم لانگو کو بازیاب کروانے کی بجائے حکومت ورثاء کو تسلیاں دے رہی ہے ، اگر حکومت بلو چستان اور سندھ حکومت نے مغوی عبد الحکیم لانگو کو ایک ہفتے کے اندر بازیاب نہیں کروایا تو قومی شاہراہوں پر بلاک کر نے پر مجبور ہوں گے . یہ بات انہوں نے اتوار کو حاجی یعقوب لانگو، عبد الرزاق لانگواور حاجی مولا بخش کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی .

انہوں نے کہاکہ 24روز قبل سند ھ خان پور سے عبد الحکیم لانگو کو اغواء کیا گیا جس پر علا قے کے لوگوں نے پر امن احتجاج ریکارڈ کروایا تاہم کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آسکے بلکہ اب خان پور کے تمام بلوچ قبائل میں بے چینی پائی جا نے لگی ہے . انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت مغوی کو بازیاب کروانے کی بجائے ورثاء کو صرف اور صرف تسلیاں دے رہی ہے اگر حکومت بلو چستان اور سند ھ حکومت نے مغوی کو بازیاب کروانے کے لئے ایک ہفتے کے اندر سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے تو مجبوراً قومی شاہراہوں کو بلاک کر دیں گے . انہوں نے حکومت بلو چستان اور سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ مغوی عبد الحکیم کو فوری طورپر بازیاب کروایاجائے . . .

متعلقہ خبریں