جواباً شیر افضل مروت کہتے ہیں کہ یہ ’ونڈرفل بے غیرت ہے‘ . اس جملے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ردِعمل دیا جارہا ہے . ایک صارف نے لکھا کہ ’پروگرام تو وڑ گیا‘ کے بعد شیر افضل مروت نے نئی ٹرم متعارف کروا دی ’ونڈر فل بے غیرت‘ . کئی صارفین نے شیر افضل مروت کے حسِ مزاح کی تعریف کی تو کئی صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ ہنسنے کا انداز بتا رہا ہے کہ انٹرویو کے بعد شیر افضل مروت نے اپنے بیٹے کی خوب پٹائی کی ہوگی . راجہ اخلاق جنجوعہ نے شیر افضل مروت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جیسی قوم ہے یہ بھی ویسے ہی ہیں، اور یہ بخوبی جانتے ہیں کہ عوام کو ایسی ہی باتیں پسند آتی ہیں . خیال رہے کہ ’پروگرام تو وڑ گیا‘ کا جملہ پہلی بار پی ٹی آئی رہنما نے صحافی کو دیے گئے انٹرویو میں استعمال کیا تھا . شیر افضل مروت سے صحافی نے سوال کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان کے ساتھ جاوید چوہدری کے ٹاک شو میں کیوں لڑائی کی تھی؟ ساتھ ہی صحافی نے ان سے سوال کیا تھا کہ لڑائی کے بعد پروگرام جاری رہا یا نہیں؟ جس پر شیر افضل نے کہا تھا کہ نہیں نہیں پروگرام کہاں جاری رہا پروگرام تو وڑ گیا . ان کا مذکورہ جملہ کافی وائرل ہوا تھا اور اس پر اب تک ملک بھر میں میمز بنائی جاتی ہیں جبکہ اسے سیاسی طور پر بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپنے دلچسپ اور جوشیلے انداز اور دبنگ بیانات کے سبب کم عرصے میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وکیل شیر افضل مروت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک انٹرویو دے رہے ہیں .
دورانِ انٹرویو ان کا بیٹا کیمرے کے سامنے آکر ڈانس شروع کردیتا ہے جس پر اینکر کہتا ہے کہ آپ کا بیٹا بہت شرارتی ہے .
متعلقہ خبریں