محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم لورالائی، قلعہ سیف اللہ، دکی، اوستہ محمد، مستونگ، سبی ، نصیرآباد، قلات، ژوب اور شیرانی میں چلائی جائےگی . اس کے علاوہ چمن، قلعہ عبداللہ، موسیٰ خیل، لسبیلہ، بارکھان اور زیارت کی تحصیل سنجاوی میں بھی خصوصی پولیو مہم شروع کی جائے گی . یاد رہے کہ رواں سال بلوچستان میں پولیو کے 5 کیسز رپورٹ ہوچکےہیں، پولیو کے 2کیسز قلعہ عبداللہ اور ایک،ایک کیس کوئٹہ،ڈیرہ بگٹی اورچمن سے رپورٹ ہوا تھا . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے 16اضلاع میں یکم جولائی سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے .
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق مہم کا فیصلہ صوبے میں پولیوکا نیا کیس رپورٹ ہونے اور ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی کی بناء پرکیاگیا ہے .
متعلقہ خبریں