نومئی مقدمات : جے آئی ٹی نے شاہ محمود کو مجرم قرار دے دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نو مئی مقدمات کی تفتیش میں جے آئی ٹی نے شاہ محمود قریشی کو مجرم قرار دے دیا .
ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ نو مئی، دہشت گردی سمیت سات مقدمات کی تفتیش جاری ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دے دیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کو ان مقدمات کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم) نے متضاد بیانات اور شواہد کی بنا پر قصوروار قرار دیا ہے .


پولیس ذرائع کے مطابق نو مئی کے واقعات پر شاہ محمود قریشی سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے، جلاؤ گھیراؤ اور پُرتشدد واقعات میں شاہ محمود قریشی کا عمل دخل ڈیجیٹل شواہد میں بھی ثابت ہوا، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی .
پولیس ذرائع کے مطابق ساتوں مقدمات میں گناہ گار قرار دے کر چالان عدالت میں جمع کروادیا گیا ہے، جے آئی ٹی شاہ محمود قریشی کا بیان ریکارڈ کرنے تین بار جیل گئی .

. .

متعلقہ خبریں