موجودہ بجٹ ظالمانہ ہے، انگریزی کے بجائے اردو میں بنایا جائے، مولوی نور اللہ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے بجٹ سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے جے یو آئی کے رکن صوبائی اسمبلی مولوی نور نے کہا کہ بلوچستان حکومت بجٹ کو انگریزی کے بجائے اردو میں بنائے اردو ہماری قومی زبان ہے جب تک یہ روش نہیں بدلے گا تو مسئلے حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور مادری زبان کو اہمیت دی جائے حق بات کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے کہ کوئی جوتا نہ مارے انہوں نے کہا کہ موجودہ پی ایس ڈی پی عوام دوست نہیں یہ منصفانہ اورظالمانہ بجٹ ہے وسائل کی تقسیم منصفانہ طرز پر نہیں ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کو ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھا گیا ہے مولوی نور اللہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں خاص اراکین کو نوازا گیا ہے بجٹ غیر منصفانہ ہے اتحادی ہونے کے باوجود اسمبلی اجلاس سے واک آﺅٹ کرتا ہوں جس پر مولانا نور اللہ نے اسمبلی اجلاس سے واک آﺅٹ کیا۔