صفر ووٹ لینے والے کینیڈین امیدوار نے اپنے حق میں ٹھپہ کیوں نہیں لگایا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک کینیڈین شخص ملک کی تاریخ کا پہلا امیدوار بن گیا جس نے ایک وفاقی انتخابات میں صفر ووٹ حاصل کیے ہیں۔
فیلکس آنٹون ہیمل ٹورنٹو کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے 84 امیدواروں میں سے ایک تھے۔
وہ اس دوڑ میں واحد امیدوار تھے جنہوں نے ایک بھی ووٹ حاصل نہیں کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ دوسروں کو تو چھوڑیں انہوں نے خود کو بھی ووٹ نہیں دیا۔
42 2 300x169
فیلکس نے بتایا کہ انہوں خود کو ووٹ اس وجہ سے نہیں دیا کیوں کہ وہ ٹورنٹو کے رہائشی نہیں ہیں اس لیے ووٹ دینے کے حقدار نہیں ہیں۔
ہیمل نے کہا کہ جب میں نے نتیجہ دیکھا تو میں نے سوچا کہ چلو ٹھیک ہے میں اتحاد کا مظہر ہوں کیوں کہ ہر ووٹر کم از کم اس بات پر تو متفق تھا کہ مجھے ووٹ نہیں دینا۔
لائبریری آف پارلیمنٹ ڈیٹا بیس نے تصدیق کی کہ فیلکس ملک کی تاریخ میں پہلے امیدوار تھے جو ایک بھی ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
42 3 300x169
فیلکس نے کہا کہ وہ الیکشن میں اپنےانتخابی نتیجے پر بالکل حیران نہیں ہوئے لیکن انہیں صفر ووٹ والا ایک غیر معمولی امتیاز حاصل ہوا جس پر وہ بہت خوش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چلیں کسی نہ کسی طرح تو میں بھی اس لائق ہوا کہ کینیڈا کی تاریخ میں اپنا نام رقم کراسکوں۔