زرین خان نے بیوٹی ریلز بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ زرین خان نے سوشل میڈیا پر بیوٹی سے متعلق ریلز بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
زرین خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پہلے ایک وہ ریل دکھائی جس میں ایک کانٹینٹ کریئٹر بروکلی کی مدد سے اپنے چہرے پر جھریاں بنا رہی ہے۔ اس ویڈیو کے ختم ہوتے ہی زرین خان کا کہنا تھا کہ بروکلی کی مدد سے جھریاں بنانے کا سلسلہ کب سے شروع ہوا؟
انہوں نے ماضی یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب بچپن میں میرے چہرے پر کچھ داغ دھبے تھے تو اس وقت میری والدہ بہت پریشان رہا کرتی تھیں کہ لڑکی ذات کے چہرے پر یہ سب نہیں ہونا چاہیے، اور پھر انہوں نے ان داغ دھبوں کو ختم کرنے کےلیے ہومیوپیتھک کا علاج کروایا۔
زرین نے مزید کہا کہ آج کل یہ سب کچھ ہورہا ہے کہ لوگ بروکلی سے جھریاں اور داغ بنارہے ہیں۔
View this post on Instagram