شعبان سے اغوا افراد 14 روز بعد بھی بازیاب نہ ہوسکے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)شعبان پکنک پوائنٹ سے اغوا ہونے والےافراد کو آج چودویںروز بعد بھی بازیاب نہ ہوسکے ۔سیاحتی مقام شعبان سے نامعلوم مسلح افراد نے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد کسٹم اہلکار سمیت10کو اغوا کر لیا تھااغوا ہونے والوں میں چار کا سرکی روڈکوئٹہ اور دو کا تعلق ملتان سے ہے جو کزن ہیں، سیکورٹی فورسز لیویز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا لیویز ذرائع کے مطابق عید کی چھٹیوں کے باعث کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں افراد پکنک منانے کیلئے زرغون شعبان پکنک پوانٹ ہرنائی کے قریب عید کے تیسرے روز پکنک منا رہے تھے شام کو 40سے زائد مسلح افراد قریبی پہاڑ سے پکنک پوائنٹ پر آئی اور آتے ہی پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر وہاں موجود تمام افراد کو ایک جگہ جمع کر کے ان کے شناحتی کارڈ چیک کرنے کے بعد دس افراد کو اغوا کر کے لے گئے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ پکنک پوائنٹ پر انتہائی رش تھا ہر طرف لوگ کھانے پکا رہے تھے میوزیک بھی سن رہے تھے اور علاقائی رقص بھی کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران تین درجن سے زائد مسلح افراد آئے اور آتے ہی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے پکنک منانے والوں کو ایک جگہ کھڑے ہونے کو کہا عینی شاہد نے بتایا کہ وہاں موجود مقامی افراد نے مسلح افراد سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے کوئی بات نہیں سنی اور سب کے شناختی کارڈ چیک کئے اور 14افراد کو ایک طرف کھڑا کر دیا اور مسلح افراد نےدیگر پکنک منانے والوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا اور بعد میں 14افراد کو اپنے ساتھ لے گئے جبکہ چار افراد کو کچھ فاصلے پر لے جا کر چھوڑ دیا ذرائع نے بتایا کہ ہرنانی کے علاقے طارق آباد ریسٹ ہاؤس کے قریب زرغون شعبان پکنک پوائنٹ سے اغوا ہونے والے کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ انور کاسی ٹاؤن کے چھ نوجوانوں ریلوے آئی ٹی برانچ کا کلرک رضا ولد شیخ منصور رضا تین بھائی فرمان ولد شاہ رضا ریحان ولد شاہ رضا حسن ولد شاہ رضا ملتان سے آئے ہوئے اپنے کزن جو بھائی ہے حارث اور حمزہ ولد رفیع تین موٹرسائیکلوں پر پکنک منانے گئے تھےلیویز ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز لیویز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر وہاں موجود افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور مغویوں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل اغوا ہونے والے 3مغوی افراد کو رہا کر دیا گیا تھا ۔