ہدایت الرحمان کی ڈی سی گوادر سے ملاقات، گوادر میں فری ایمبولینس سروس کے آغاز پر اتفاق


گوادر(قدرت روزنامہ)ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی ڈی سی آفس گوادر آمد، نیوٹاؤن کے مسائل، فری ایمبولینس سروس کے علاوہ دربیلا میں ڈرونز کی پرواز سے متعلق بھی گفتگوایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آج ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمان سے ان کے آفس میں ملاقات کی ،ملاقات میں نیوٹاؤن گوادر میں پانی و بجلی کے مسائل جس میں ٹرانسفارمر کی کمی کو پورا کرنے اور نیوٹاؤن کو الگ فیڈر فراہم کرنے کے تجویز سے متعلق بات چیت کے علاوہ دربیلا میر حسن بازار میں رات کے اوقات ڈرونز کی پرواز کو روکنے سے متعلق درخواست جمع کرادی ،گئیدربیلا متاثرین کے رہائشی کالونی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی جس پر ڈپٹی کمشنر گوادر نے اپنے دور میں ہی متاثرین کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ،اس کے علاوہ گوادر میں فری ایمبولینس سروس کو بھی شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔