کوئٹہ دھرنا ،لاپتہ ظہیر بلوچ کی بازیابی کیلئے سوشل میڈیا مہم کا انعقاد کیا جائے گا، لواحقین


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف دھرنا چار دنوں سے جاری ہے، ،لاپتہ ظہیر بلوچ لواحقین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف پچھلے 4 دنوں سے سریاب روڈ پر دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ عورتیں اور بچے اس شدید گرمی میں احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اب تک حکومت اور انتظامیہ کی طرف سےظہیر کی بازیابی کے لیے کسی بھی طرح کا خاطرخواہ قدم نہیں اٹھایا گیا۔ اس سے ریاست کی سنجیدگی ظاہرہوتی ہے کہ بلوچ کے لیے اس کے تمام اداروں کے دروازے بند ہیں۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں آج شام7 بجے سے رات 11 بجے تک ایکس میڈیا پلیٹ فورم پر ایک کمپین چلایا جائے گا۔ بلوچ عوام، صحافی حضرات اور تمام مکاتب فکر سے گزارش ہے کہ اس کمپین میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔