الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر کچھ حلقوں کے فارم 45 کی غیرموجودگی کی خبریں مسترد کردیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ سے لاہور کے کچھ انتخابی حلقوں کے فارم 45 کی غیر موجودگی کی خبروں کو گمراہ کن قرار دیدتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے لاہور ک کچھ انتخابی حلقوں کے فا رم 45 کی کمیشن کی ویب سائٹ پر غیر موجودگی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ افواہیں عوام الناس کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔
ترجمان نے کہا کہ فارم 45 کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے تھے۔ پی پی 159 لاہور کے تمام فارم 45 اور فارم 46 بھی کمیشن کی ویب سائٹ پر پہلے ہی موجود تھے۔
ترجمان کے مطابق اسی نوعیت کی اور بھی بہت گمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مختلف انتخابی حلقوں کے مقدمات اب الیکشن ٹربیونلز میں زیر سماعت ہیں اس لیے الیکشن کمیشن اس پر مزید تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔