حکومت نے خود کو NRO دے دیا: حافظ حمد اللّٰہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی آڑ میں حکومت نے خود کو این آر او دے دیا۔جاری کیئے گئے بیان میں نیب ترمیمی آرڈیننس کے اجراء پر پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے کابینہ میں شامل آٹا، چینی، پیٹرول، دوائی چوروں کو تحفظ دے دیا۔
حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے رنگ روڈ، مالم جبہ، بی آر ٹی اور ملین ٹری مافیاز کو بھی تحفظ دے دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے امپورٹڈ اور سیاسی خانہ بدوشوں پر مشتمل ٹیم کو احتساب سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم کےترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نیب ترمیمی آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتی ہے۔
حافظ حمد اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ 3 سال سے اپوزیشن کو این آر او نہ دینے کا کہہ کر اپنی کرپٹ ٹیم کو این آر او دے دیا گیا ہے۔

Recent Posts

امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر چڑھائی کا بیان انتہائی غیر ذمے دارانہ ہے ،فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ) رہنماپیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی…

2 mins ago

علی امین گنڈاپور کا شہریار آفریدی کے بیان پر جواب سے گریز

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے شہریار آفریدی کے بیان پر…

5 mins ago

سمگلنگ کی کوشش ناکام ،کسٹمز حکام نے 7 کنٹینرز سے قیمتی اشیاءبرآمد کرلیں

لاہور (قدرت روزنامہ )کسٹمز پنجاب نے لاہور میں سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے…

8 mins ago

وسیم اکرم نے بھارتیوں کی جانب سے ہردیک پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے ہردیک پانڈیا کے ساتھ سلوک کو…

12 mins ago

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے پلیئر بن…

15 mins ago

انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انصاف اس…

3 hours ago