اگلے چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا . تاہم بالائی خیبر پختونخوا کے چند اضلاع میں شام /رات کے دوران بارش کا امکان ہے .

اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا . کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ موسم خشک رہنے کا امکان . گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ موسم خشک رہنے کا امکان . صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا . تاہم چترال، دیر، سوات ، کرم اور باجوڑ میں شام /رات کے دوران بارش کا امکان ہے . صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا . صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا . صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا . گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا . گزشتہ روز ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیرآباد ،دادو41،سبی ،تربت ،پڈعیدن،سکھر اورنورپورتھل میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا . ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی . محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار کے روز سے ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہو گا . اتوار (شام/رات) سے منگل کے دوران چترال ، دیر ، سوات ، مالاکنڈ ، کوہستان ، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے . اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع . اتوار (شام/رات) اور پیر کے روز ہری پور ، صوابی ، مردان ، نوشہرہ ، پشاور ، چارسدہ ، باجوڑ ، کرم ، کوہاٹ ، میانوالی ، خوشاب ، سرگودھا ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، منڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے . اتوار (شام / رات) اور پیر کو وسطی اور جنوبی پنجاب میں بھی آندھی / گرج چمک متوقع ہیں . . .

متعلقہ خبریں