ان کا کہنا تھا کہ مولانا یعقوب عباس کی کاوش قابل تحسین ہے مشیر ماحولیات نے کہا کہ سیاسی جماعتوں و بیوروکریسی کے لیے ضروری ہے کہ وہ تجارت اور صنعت کے لئے نئی جہتیں متعارف کرانے کے لئے عوام دوست پالیساں تشکیل دیں قوانین و ضوابط کے مطابق پلاسٹک انڈسٹری کے افتتاحی تقریب میں شریک ہوں صوبائی حکومت نے عام آدمی کے مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات ممکن بنانے کا فیصلہ کیا ہے . پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابقہ گورنر ظہور آغا نے کہا کہ صنعت و تجارت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اپنے مدد آپ کے تحت محنت و مشقت کرنے والوں کی سرکاری سرپرستی ضروری ہے امیر صوبے کے اندر رہتے ہوئے معاشرتی و سماجی ترقی کے لئے قوانین و ضوابط نہ ہونے کے باعث بے روزگار نوجوانوں کی بھیڑ بڑھ رہی ہیں . جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما و کوئٹہ ڈویلپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم کے چیئرمین عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ محنت و مشقت کا راستہ عزت و تکریم کا راستہ ہے معاشرتی ترقی کے لئے معاشی تگ و دو لازمی امر ہے دین فطرت و کائنات کی آفاقی قوانین نے انسان کی ذمہ داری لگائی ہے کہ وہ مسلسل و مربوط محنت و مشقت کریں اس لئے پالیسیاں عوام دوست ہونے چاہیے . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما و صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمن ملاخیل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابقہ گورنر ظہور آغا ، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما و کوئیٹہ ڈویلپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم کے چیئرمین عبدالمتین اخونزادہ ، چیمبر آف کامرس کے نائب صدر عبد الاحد آغا ،مائی عباس پلاسٹک انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹو مولانا محمد یعقوب و دیگر نے کہا کہ بلوچستان میں تبدیلی و ترقی کے آثار پیدا ہورہے ہیں کاروبار و ترقی کے لئے راستہ اختیار کرنا نوجوانوں و عام آدمی کے لئے کھلنا چاہیے آسان قرضوں کی فراہمی اور عوام دوست پالیساں ضروری ہیں . ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پہلی ماحول دوست شاپر بیگ و پلاسٹک انڈسٹری فیکٹری کے افتتاحی تقریب و سنگ بنیاد رکھنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا .
متعلقہ خبریں