. لالی وڈ میں کچھ ایسی بھی اداکارائیں ہیں جنہوں نے اپنی عمر نکال دی . . . بڑھاپے کی فہرست میں ان کا شمار ہونے لگا لیکن زندگی کے ساتھی کی ان کے پاس کوئی جگہ نہیں بن پائی گوری اداکارہ گوری اسی کی دہائی میں انڈسٹری میں آئیں . . . حسین اور خوبرو یہ اداکارہ انجمن کی چھوٹی بہن ہیں . . . گوری اپنی بہن کی طرح کامیاب تو نا ہو پائیں لیکن ان کے حسن کے چرچے ہر جگہ ہونے لگے . . . پنجابی فلموں کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ان کا شمار ہونے لگا . . . ان کے لئے لائن لگی تھی رشتوں کی لیکن گوری کی آنکھوں کو کوئی نہیں بھایا . . . گوری آج تک کنواری ہیں اور عمر کی کئی بہاریں دیکھ چکی ہیں . . . ان کا کہنا ہے کہ مجھے میرا آئیڈیل نہیں ملا . سپنا لالی وڈ کے حسین ترین چہروں میں ایک نام ہے اداکارہ سپنا کا . . . انڈسٹری کے یہ ان چہروں میں سے تھیں جنہیں خوبصورت اور گریس فل دونوں ہی مانا جاتا تھا . . . . انہوں نے ایک عرصہ کام کی اور اچانک ہی لالی وڈ کی زندگی کو خیر آباد کہہ کر الگ ہوگئیں . . . انہوں نے خود کو دین سے قریب کیا اور باقاعدہ پردہ کرنے لگیں . . . عمر کے اس حصے میں بھی انہوں نے شادی نہیں کی اور اب پراپرٹی کا کام کرکے گزر بسر کرتی ہیں . . . لاہور میں ایک باپردہ زندگی گزار رہی ہیں . نرما نرما نے جب لالی وڈ میں قدم رکھا تو اپنے اسٹائل اور حسن سے فوراً جگہ بنالی . . . وہ بہت جلدی کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنے لگیں . . . اپنی کمائی کو اپنے بھائیوں اور ماں پر لگانے والی نرما نے شادی ن ہیں کی . . . لیکن پھر ان کا زوال شروع ہوا . . . کام ملنا بند ہوا . . . اور جو کچھ ب ھی تھا سب پر بھائی نے قبضہ کرکے انہیں گھر سے نکال دیا . . . بڑی مشکل زندگی گزار رہی ہیں اور شادی کا اس زندگی میں دور دور تک کوئی سوال نہیں . . .
(قدرت روزنامہ)ایک آئیڈیل کی تلاش کبھی کبھی انسان کو تنہا بھی کر دیتی ہے . .
متعلقہ خبریں