سندھ

کراچی: ایف آئی اے نے زائدالمیعاد اور ممنوعہ ادویات کی بڑی کھیپ پکڑ لی، ملزم گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فیس بک کے ذریعے غیرملکی کمپنیوں کی غیرقانونی اور زائدالمیعاد ادویات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے بتایا کہ کراچی کے علاقے گلشن رومی ملیر کینٹ میں کارروائی کی گئی جہاں ملزم انوپ کمار نے اپنے دفتر میں اسٹور رکھا ہوا تھا۔
ترجمان کے مطابق ملزم سے برآمد شدہ ادویات امریکا اور دیگر ممالک کی دوا ساز کمپنیوں کی تیار شدہ ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم مذکورہ ادویات کی آئن لائن بذریعہ فیس بک فروخت میں مصروف تھا اور اس نے Vitamindec کے نام سے فیس بک پر پیج بنا رکھا تھا۔
ترجمان کے مطابق کارروائی میں مختلف غیر ملکی کمپنیوں کے درآمد شدہ صابن، شیمپو، کاسمیٹکس مصنوعات اور نیوٹریشن ادویات بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ’یہ ادویات امراض قلب، کینسر، ذیابطیس، ہائپر ٹینشن اور دیگر امراض میں استعمال کی جاتی ہیں‘۔
ترجمان نے بتایا کہ برآمد شدہ ادویات اور مصنوعات کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں